حکومت کا18جنوری سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے پیر 18 جنوری سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر دیا۔

 

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسد عمر کی زیر صدارت این او سی کے اجلاس میں میڈیا بریفنگ  کے دوران بتایا “اس سال کسی بچے کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا”۔ 18 جنوری سے9ویں تا 12ویں کلاسز بحال کی جائیں گی اور پہلی تا 8ویں جماعت تک کےتعلیمی ادارےیکم فروری سےکھولے جائیں گے۔ تاہم جامعات بھی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔

 

15ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیا تھا، اس فیصلےکےوقت کروناکیسزکی شرح 1.9فیصد تھی لیکن 26نومبرکوتعلیمی ادارےبندکرنےکافیصلہ کیاتو مثبت شرح7.14ہوگئی جو کہ بعد ازاں کم ہو کر 6.10 ہوگئی تھی۔ تعلیمی اداروں کی بندش سےانفیکشن کی شرح پرواضح اثرپڑتا ہے اور اس وقت بھی انفیکشن کی شرح زیادہ ہے، کرونا کیسزروزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں۔ لیکن تا حال ملک مزید تعلیمی حرج کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay