
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔