
نیپالی کوہِ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو موسمِ سرما میں سرکرکے تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی۔لیکن رواں برس 2021 میں کوہ پیماؤں نے یہ انتہائی مشکل مرحلہ مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
The Nepalese Sherpa team is currently crossing the bottleneck!
History is being made right now as the team pushes for a summit.
Good luck to the team of Sherpas for the first-ever winter ascent of K2, the second-highest peak in the world 🙏
Photos via @nimsdai /Fb#K2winter2021 pic.twitter.com/Y0TS1eKkaG— Destination Pakistan 🇵🇰 (@destinationpak) January 16, 2021
10 نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 15 جنوری کی رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری جس کے بعد رات ایک بجے ٹیم کیمپ 4 کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
گلگت بلتستان کے مقامی صحافی جمیل نگری نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سرکرکے تاریخ رقم کردی۔