معروف اداکارہ ہما نواب کو بینک کےجعلی نمائندے نے لوٹ لیا

ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ ہما نواب کو بینک کے جعلی نمائندے نے لوٹ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ ہما نواب سائبرکرائم کا شکار ہوگئیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ بینک نمائندہ بن کر ایک شخص نے ان کو کال کی اور ذاتی تفصیلات پوچھ کر اکاونٹ سے 2 لاکھ روپے نکال لیے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ نمائندہ بن کر کال کرنے والے نے انہیں اکاؤنٹ بند کرنے کی بھی دھمکی دی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay