جعلی فیس بک آئی ڈیزبناکرلڑکیوں کوبلیک میل کرنےوالاملزم گرفتار

کراچی : جعلی فیس بک آئی ڈیزبناکرلڑکیوں کوبلیک میل کرنےوالاملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی ملزم صبیح فرحت نےایک لڑکی سےشادی کی خواہش ظاہرکی تھی، شادی سےانکارپرملزم نےلڑکی کی نازیبا تصاویراس کی بہن کوبھیج دیں۔

ملزم غیراخلاقی تصاویرسوشل میڈیاپرڈالنےکی دھمکیاں دےرہاتھا جس پر متاثرہ خاندان کی درخواست پرایف آئی نےبروقت کارروائی کی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہےکہ  اس  نے150جعلی آئی ڈیز بنا ئی ہوئی ہیں  جن  کےذریعے وہ لڑکیوں کوہراساں کرتاتھا جبکہ ملزم سےلڑکیوں کے نازیبا تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

 ملزم سےمزید تفتیش کی جاری ہے ۔ ایف آئی اےنےملزم صبیح فرحت کومقامی عدالت میں پیش کردیا، عدالت نےملزم کو21جنوری تک جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اےکےحوالےکردیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay