مفتی قوی نے مجھےفزیکل ہراساں کیا توانہیں جوتوں سے مارا، حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جب مفتی قوی نے مجھے فزیکل ہراساں کیا تو اُنہیں جوتوں سے مارا۔

نجی  چینل  سے  گفتگو کرتے ہوئے  حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی کو تھپٹر میری کزن نے مارا تھا جبکہ اُن کی ویڈیو میں نے بنائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مفتی قوی وقتاً فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہوجانا چاہیے۔ میں ایسے لوگوں کو بےنقاب کرتی رہوں گی جو منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی کو ٹی وی پروگرام میں کراچی مدعو کیا اور مفتی قوی کے سفری و رہائشی اخراجات میں نے برداشت کیے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر ہوں، پی ٹی آئی کو ووٹ بھی دیا تھا۔

یاد  رہے کہ  رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے آفیشل اکاونٹ  سے گزشتہ  روز  مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ایک ویڈیو   ویڈیو شیئر کی تھی، جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو  گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay