وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں تھری،فورجی سروس دینے کا اعلان

وانا :وزیراعظم عمران خان نےجنوبی وزیرستان میں تھری،فورجی سروس دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا 30 سال پہلےواناآیاتھا۔ الیکشن میں جولوگ وعدےکرتےہیں وہ وعدےکرنےیہاں نہیں آیا نہ میں یہاں ووٹ لینےنہیں آیا ہوں بلکہ اس علاقےاورلوگوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ جوعلاقےپیچھےرہ گئےانہیں اوپرلانامیری حکومت کافلسفہ ہے۔ ہمیں غریب طبقےکواوپرلانےکےلیےپورازورلگاناہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کےساتھ اسکالرشپ دیں گے، اسکول،کالج اورجامعات بنائیں گے۔ قبائلی علاقوں کےلیےٹیکنیکل کالج تعمیرکریں گے۔

وزیراعظم خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ واناکےنوجوان بھی نمل یونیورسٹی میں پڑھتےہیں۔ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے نوجوان ہیں۔

حکومت کو دوچار چیلینجز کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسراسب سےبڑاچیلنج روزگارکی فراہمی ہے،ہم اگر نوجوانوں کوہنرمندبنائیں تعلیم دیں تووہ ملک کواوپرلےجائےگا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ  پچھلے15سال میں دہشت گردی سےسب سےزیادہ تباہی وانامیں ہوئی، اب ہماری کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں اوربلوچستان کےلیےپورازورلگائیں۔

قربانیوں کا تزکرہ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کےلوگوں کےملک کےلیے جذبے سےواقف ہوں یہاں کے عوام نےانگریزسےآزادی کےلیے سب سےزیادہ قربانیاں دیں ہیں اور وزیرستان میں زیادہ لوگ شہیدہوئے،انگریزبھی زیادہ یہاں مرے ہیں۔ کشمیریوں کی آزادی کےلیےلڑنےیہاں سےبھی لوگ گئےتھے اور 1965کی جنگ میں بھی یہاں سے بڑے لشکر گئےتھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay