کئی مدت سے غائب جیک ما ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے

دنیا کی معروف آن لائن کامرس کمپنی علی بابا کے سابق چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی جیک ما کزشتہ برس کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے ہیں۔

جیک ما نے2018 میں علی بابا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور انہیں گزشتہ برس کے اکتوبر میں آخری بار ایک کانفرنس کے دوران چینی سرکاری ریگولیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا یاد رہے کہ اس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہوگئے تھے۔

اب چین کے سرکاری میڈیا ادارے کی جانب سے جیک ما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ انگریزی کے استاد سے بزنس ٹائیکون بننے والےعلی بابا کے سابق چیف ایگزیکٹو جیک ما نے دیہی علاقوں میں اساتزہ کے حوالے سے ایک سوشل ویلفیئر پروگرام میں آن لائن شرکت کی۔ جاری جی گئ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیک ما چینی زبان میں کچھ کہہ رہے تھے۔

چینی سرکاری انگریزی اخبار نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ جیک ما پچھلے سال کے اکتوبر میں شروع ہونے والی سخت ریگولیٹری کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay