پاکستان کاشاہین3بلیسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

پاکستان کاشاہین3بلیسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ،اشاہین3میزائل کی زمین سےزمین تک 2ہزار750کلومیٹررینج ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربے بحیرہ عرب میں کیا گیا، جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین بیلسٹک میزائل اپنے ہدف کو 2 ہزار 750 کلو میٹر کی دوری پر بھی کامیابی سے نشانہ لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay