پنجاب ہائی وےپرپولیس اہلکاروں کی کارپرفائرنگ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعے کا نوٹس لےلیا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کارپرفائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق شخص کی ہلاکت پراظہارافسوس کیا۔ پولیس نےفائرنگ کےذمہ دار چاروں اہلکاروں کوحراست میں لےلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےآئی جی سے غیرجانبدرانہ تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ قانون کے محافظوں کوبھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے۔ انصاف کےتمام تقاضےپورےکیےجائیں گےاورانصاف ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay