پاکستان امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی، معاشی روابط اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی  روابط کی  ویب سائٹ  ٹیوٹر پر  جوبائیڈن کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ صحت عامہ، بدعنوانی سے نمٹنے اور خطے میں امن کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay