بی جے پی حکومت نےپلوامہ حملے سے سیاسی فائدہ حاصل کیا، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ بھارت کےعزائم کاثبوت ہیں، بی جے پی حکومت نےپلوامہ حملے کاسیاسی فائدہ حاصل کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بی جےپی حکومت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاجاری رکھی ہوئے ہے، پلوامہ واقعےکوانتخابی فائدہ حاصل کرنےکےلیےاستعمال کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت11پاکستانی ہندوؤں کےقتل کے ذمہ داروں کوبےنقاب کرنےمیں ناکام رہی،  بھارت سیزفائرمعاہدےکی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان کامزید کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے مقبوضہ کشمیرکےحریت لیڈرزکی فوری رہائی کامطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسعودی عرب،بحرین اورقطرسےرابطےکیے، حل طلب مسائل پراوآئی سی کےکردارکو بھی سراہا اور پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay