نوازشریف کی لندن میں لابسٹ سےملاقاتیں ہوتی ہیں،مرادسعید

اسلام آباد: مراد سعید نےکہا کہ نوازشریف کی لندن میں لابسٹ سےملاقاتیں ہوتی ہیں، انہوں نے اپنا وفد اسرائیل بھیجا جس کا اجمل قادری نےاعتراف بھی کیا، نوازشریف کاباربار ذکراس لیے کرتاہوں کیونکہ یہ سرٹیفائیڈ چورڈاکو ہیں۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نےآزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، مزارقائد کی بےحرمتی بھی کی جبکہ ان کی جانب سے سندھ اوربلوچستان کےحوالےسے بھی نعرہ لگا، یہ بھی ان کاگریٹرگیم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فاٹا کا انضمام ہورہاتھاتومولانافضل الرحمان مخالفت کررہےتھے اور سب جانتےہیں اجمل قادری کاتعلق جے یو آئی سے ہے جبکہ کراچی میں اردوبولنےوالوں،لاہورمیں پنجابیوں کی تضحیک کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریری این آراونہ ملنے پر یہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے، این آراو لیگ روزانہ سرکس لگانےآجاتےہیں، یہ پورا دن ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، دنیامیں جوہورہاہےاس پربات نہیں کرتے، عوام نےاپوزیشن کی احتجاجی سیاست کومستردکردیا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےفارن کمپنیزسےالیکشن مہم کےلیےپیسےمانگے اس لیے پی پی نےفارن،ممنوعہ فنڈنگ کا سرٹیفکیٹ تک جمع نہیں کرایا، اور آصف زرداری نےیہودی لابی کےسیگل کےذریعے بھی فنڈنگ لی جبکہ پارٹی فنڈزسےمتعلق دستاویزات6ہفتےمیں جمع کراناتھے۔ اب دونوں پارٹیوں کےالیکشن مہم کےاخراجات بھی افشاں ہونےہیں، انہوں نےپارٹی کومنی لانڈرنگ کےلیےاستعمال کیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ای یوڈس انفولیب کی رپورٹ کےمطابق بھارت پروپیگنڈا کررہاہے، بھارت نےپلوامہ کا ڈرامہ رچاکراپنےفوجی مارے، پھر شری واستوگروپ استعمال کرکےجعلی این جی اوزسے پروپیگنڈاکیاگیا  اور اس کے بعد دنیانےابھی نندن کی شکل میں بھارت کےغرورکوآسمان سےگرتےدیکھا۔ دریں اثنا انہون نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکررہا ہے اور کشمیرمیں ظلم کرکےجھوٹ پھیلارہاہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay