بغداد،2خودکش دھماکوں میں 32افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بغداد میں 2خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 32افراد ہلاک اور73زخمی ہوگئے۔  

گزشتہ روز عراق کے دارلحکومت بغداد کے علاقے باب الشرجی کی ایک مارکیٹ میں دوخودکش دھماکوں میں 32افراد ہلاک اور 73زخمی ہوگئے۔

فوجی ترجمان یحییٰ رسول نے کہا کہ دو خودکش بمباروں نے دھماکہ خیز مواد اس وقت اڑایا جب سیکورٹی فورسز ان کا پیچھا کررہی تھیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نےبھی دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ایسے حملے زیادہ تر داعش کی طرف سے کئے جاتے ہیں۔

شہر میں آخری خود کش حملہ جنوری2018 میں اسی بازار میں ہوا تھا جس میں 35 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay