چوبیس گھنٹوں کےدوران کوروناکےمزیدایک ہزار745کیسزرپورٹ ،47اموات

-چوبیس گھنٹوں کےدوران پاکستان بھر میں کوروناکےمزیدایک ہزار745کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ اس جان لیوا مرض نے 47 زندگیوں کو نگل لیا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 745 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء سے لقمہ اجل بن  گئے ہیں  سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 75 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں مزید 47 افراد کے  انتقال کرجان کے بعد  کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 204 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 916 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 82 ہزار 771 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 158 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 523 ہو گئیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 39 ہزار 186 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 855 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار 651 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 823 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 548 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 461 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 696 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 192 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 753 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 248 مریض وفات پا چکے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay