چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

پی سی بی نے چیئرمین احسان مانی کےابتدائی 6 ماہ کے اخراجات اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہیں جس کے مطابق احسان مانی نے 6 ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے

پی سی بی کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کیے، جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ ان کی رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے گئے جب کہ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

اندرون ملک سفر پر 9 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی جب کہ سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 لاکھ 49 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ ہوئے اور غیر ملکی دوروں پر 11 لاکھ 85 ہزار 600 روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے علاج کے لیے نے 81 ہزار 800 روپے خرچ کیے۔

دوسری جانب رواں مالی سال میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کیلئے ممبران پر بھی 6 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay