
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عالم دین مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس میں وہ میک اپ کروا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی حالیہ ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں حریم شاہ خود بھی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے حریم شاہ کی جانب سے گاہے بگاہے مفتی قوی کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں تھپڑ مارنے والی ویڈیو تو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی ۔