وزیراعظم کی اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ضروری اشیاء خصوصا گندم اور چینی کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے انہیں مسلسل باخبر رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ سات ہفتوں کے قیمتوں کے حساس اشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیاز، ٹماٹر، مرغی اور گوشت کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔

اجلاس کو گندم جاری کرنے کے اقدامات اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چینی درآمد کرنے کے فیصلے اور چینی کی قیمت پر اس کے اثرات کے بارے میں تبایا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کے گندم درآمد کرنے کے فیصلے سے مارکیٹ مستحکم ہوئی ہے۔

اجلاس نے ضروری اشیاء خاص طور سے گندم اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے ضروری اشیاء کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay