کورونا مردوں کو بانجھ بنا سکتا ہے، سائنسدانوں کا انتباہ

نیویارک : عالمی وبا ء کورونا وائرس کے حوالے سے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ مردوں میں بانجھ پن پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے عالمی وباء قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مردوں کی صحت کے حوالے سے بھی عالمگیر خطرہ قرار دے دیا ۔

رپورٹس کے مطابق ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا مردوں میں موجود افزائش نسل کے نظام کو چار مختلف طریقوں سے نشانہ بنا کر انہیں بانجھ بنا دیتا ہے۔

طبی میگزین اوپن بائیولوجی میں شائع شدہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس مردوں کے اسپرمز کی شکل ہی بدل دیتا ہے جس کے باعث وہ بیضوں سے اختلاط کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

طبی میگرین  میں  مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ہارمونز کے لیولز میں خرابی پیدا کردیتا ہے جس کی وجہ سے افزائش نسل کی صلاحیت نشانہ بن جاتی ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس مردوں میں موجود تولیدی نظام کو نشانہ بناتا ہے۔  یہ مردوں کے افزائش نسل کے تشوز کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچا کر انہیں بانجھ بنانے کا سبب بھی بنتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ذہنی دباؤ کے ذریعے بھی مردوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اس طریقے میں انسانی جسم میں آکسیڈیٹو اسٹریس بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جو مردوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay