کورونا وائرس : پاکستان میں مزید 48 اموات

 وبا ئی مرض کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 48 افراد ہلاک ہوگئے کس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 295 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 594 نئے کیسز منظرِ عام پرآئےہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی  کے  اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 86 ہزار 489 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 287، سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410، بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 561 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 888، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 832، اسلام آباد میں 465، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 254 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay