انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ

کراچی : انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس ک بعد  ڈالر 160روپے 80پیسے کا ہوگیا ۔

یاد  رہے کہ  رواں ماہ22 جنوری کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ یکساں ہوگیاتھا۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 160 روپے 75 پیسے ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےدوران تیزی دیکھنے میں سامنے آئی ہے۔ کے ایس ای100انڈیکس میں200سےزائدپوائنٹس کا اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزارکی سطح عبورکرگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay