گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت

لاہور : مقامی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت میں عفت عمر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے کیس کی سماعت کی۔ گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کو 10 فروری تک ملتوی کردیا ہے۔ اور آئندہ سماعت میں عفت عمر کو جراح کے لیے طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ سماعت میں مقامی عدالت نے میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ نیز عدالت نے ادکارہ عفت عمر پر وکلاء کو جرح مکمل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ پھر دونوں فریقین کے وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

آج عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔ جنسی ہراسگی کے الزامات پر علی ظفر نے 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ داٸر کیا ہوا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay