پاکستان بھر میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ10 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی کمی ہونے کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 478 روپےکا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے تحت فی اونس سونا 1785 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay