پی ایس ایل 6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) چھٹے  ایڈیشن میں  21 فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی اسٹیڈیم   میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں  ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور سے ہوگا۔

تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی،

 بروز اتوار پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا پاکستانی  وقت کے مطابق  دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ، جبکہ  ایونٹ کا  تیسرا میچ  شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

 یاد  رہے کہ  پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) چھٹے  ایڈیشن میں  دفاعی  ٹیم کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

مزید پڑھیے : پی ایس ایل 6: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay