پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں  لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ زلمی کے کھلاڑیوں نے مقررہ بیس اوورز میں 140 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے امام الحق اور حیدر علی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کامران اکمل 5، شعیب ملک 26، روی بوپارا 50، ردرفورڈ 26 اور عماد بٹ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کپتان سہیل اختر خود میدان میں اترے۔ فخر زمان 15، سہیل اختر نے 14 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں آغا سلمان 21، بین ڈنک 22، سمت پٹییل 8 رنز بنا سکے جبکہ محمد حفیظ نے 33 اور راشد خان نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے 2، 2 جبکہ منیب الرحمان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین بولنگ پر قلندرز کے شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، انہوں نے  14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay