چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے تک جا پہنچی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شمارت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے جبکہ کراچی میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات میں یہ بھی بتایا ہے کہ کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ، ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں میں چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے ہے جبکہ فیصل آباد میں چینی 94 اور بنوں میں 93 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay