پی ایس ایل اینتھم باعث تسکین یا اس پر کی جانے والی تنقید باعث تسکین

پی ایس ایل اینتھم باعث تسکین یا اس پر کی جانے والی تنقید باعث تسکین

تحریر : علی حسن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں اب چند ہی روز باقی ہیں۔ جس کے باعث شائقین کرکٹ کا جوش اپنے عروج پر ہے۔ ہر سال پی ایس ایل کے موقعے پر اس کا خصوصی ترانہ جاری کیا جاتا ہے۔ جس کا انتظار نا صرف کرکٹ کے دیوانے کرتے ہیں بلکہ مشہور شخصیات بھی کرتی ہیں۔ اور خاص کر میوزک انڈستٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کرتے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6 کا ترانہ ‘گروو میرا’ کے آن ایر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید سے لیکر میمز تک کا بازار سرگرم ہوگیا۔ یوں تو دنیا بھر میں موسیقی کو روح کی غذا کہا بھی جاتا ہے اور مانا بھی جاتا ہے۔ مگر پی ایس ایل ترانہ ‘گروو میرا’ ایس غذا ثابت ہوئی  جو پاکستانی شائقین تو شائقین موسیقی کے جانے مانے ستاروں کو بھی ہضم نہ ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ کے گیت سے موسیقی کا شغف رکھنے والوں کی روح کو تسکین تو نہ مل سکی مگر تنقید کا سہارا لیکر برہم شائقین کرکٹ نے تسکین ضرور حاصل کرلی۔ پی ایس ایل اینتھم پر کچھ ایسی تنقید کی گئی ترانہ گانے والے گلوکاروں پر کہ وہ ششدر ہی رہ گئے۔

ایک انٹرویو میں معروف کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ (پی ایس ایل) کا گانا انتہائی  بیکار تھا۔ ملک کے نامور افراد سمیت عام عوام نےسوشل میڈیا کے ذریعے ناپسندیدگی کا شدید اظہار کیا۔ لیکن اگر بات کی جائے شماریات کی تو موجودہ (پی ایس ایل) اینتھم کو پچھلے پی ایس ایل ترانے ‘تیار ہو’ کے مقابلے میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس خصوصی ترانے کو ملک کی مایہ ناز علاقائی گیت گانے والی گلوکارہ نصیبو لال اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی آئمہ بیگ نے گایا ہے۔ اور ‘برگر کراچی’ گانے والے ینگ اسٹنرز نے ریپ کا تڑکا لگایا۔

ترانہ ریلیز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کے مقبول گلوکار و اداکار اور (پی ایس ایل) کے پچھلے ترانوں کی جان علی ظفر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ جس کے بعد انہوں نے عوام سے پوچھا کہ اب میں نے کیا کر دیا ہے۔ تو گلے شکوے کرتی عوام نے معروف گلوکار سے فرمائش کی کہ پچھلے پی ایس ایل کے غیر سرکاری گانے ‘میلہ لوٹ لیا’ کی طرح دوبارہ گانا گائیں۔ جس کے بعد علی ظفر نے ہممم کا ٹوئٹ کیا اور پھر اپنا گزشتہ برس والا گانا ہی فیس بک پیج پر دوبارہ جاری کردیا۔

بقول عوام کے موجودہ گانا سننے کے باعث ان کی پرواز ہوتی روح کو ینگ سٹنرز نے بچا لیا۔ تاہم پی ایس ایل اینتھم کے  ریلیز ہوتے ہی عوام نے  بے تحاشہ میمز بنائے اور ان کو سماجی روابط کی ویبسائٹس پر شیئر بھی کیا۔ تاہم تنقید کے باوجود پی ایس ایل اینتھم  کے ریلیز ہونے سے لیکر اب تک تقریبا دس ملین لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور کئی روز تک ترانہ نمبر 1 پر بھی ٹرینڈ کرچکا ہے۔ جو کہ اب تک کا سب سے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ ہے۔

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay