این اے 75 ڈسکہ : حکومت کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں ڈسکہ انتخابات پر الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخاب پر الیکشن کمیشن فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ڈسکہ کےعوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو دورہ سری لنکا کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ اور اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی مشارت کی گئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay