اوگرا کی پٹرول 20 روپے 7 پیسے، ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

اوگرا نے پٹرول 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کر دی.

تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے گھبرائے عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے اوگرا ایک پھر متحرک ہے جس کے تحت یکم مارچ سے پٹرول اورڈیزل مزید مہنگا کرنے کی سمری تیارکر لی۔

اوگرا نے پٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی تجویزدی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

اوگرا نے اضافے کی تجاویز 30 روپے فی لٹر لیوی کے مطابق دیں، پٹرول پر لیوی کی شرح 17 روپے فی لٹر تک ہے جس سے ٹیکس اہداف متاثر ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay