
پاک فضائیہ سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر مادر وطن کا دلیرانہ دفاع کرنے پر بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے ۔ ان شاہینوں نے 27فروری2019ء کو خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب دیا تھا ۔
سرپرائز ڈے کی تقریب اسلام آباد میں پی اے ایف ہیڈکوارٹر میں ہوگی جو تمام میڈیا چیلنز پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی فضائیہ کی طرف سے بالا کوٹ میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کے واقعے کا فوری ردعمل تھا جس میں چند درختوں اور ایک جنگلی کوئے کو نقصان پہنچا تھا ۔
پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مگ 21 اور SU-30 کو مار گرایا تھا جبکہ پاک فوج نے طیارے سے بحفاظت باہر نکلنے والے بھارتی پائلٹ سابق ونگ کمانڈر ابھی نندن کو کنٹرول لائن پر پاکستانی علاقے سے گرفتار کرلیا تھا ۔