بھارت کوبتادیاتھااگراس نےجارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کےحوالےسے بیان میں کہا ہے کہ وقت کےساتھ ظاہرہوگیامودی نےسیاسی مقاصدکےحصول کےلیے ڈرامہ رچایا بھارت کوبتادیاتھااگراس نےجارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہا ہے کہ 26فروری 2019کوبھارت نے بالاکوٹ پرحملہ کیا ہم نے2طیارےگرائےان کاایک پائلٹ بھی پکڑا بھارت پر واضح کردیا کہ اگراس نےجارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نےسیاسی کامیابی کےلیےپلوامہ کاڈرامہ رچایا وقت کےساتھ ظاہرہوگیامودی نےسیاسی مقاصدکےحصول کےلیےیہ اقدام اٹھایا مگر دنیانےدیکھا امن کےلیےہم نےبھارتی پائلٹ کو واپس کیااور پھر ہم نےکرتارپور راہداری کا راستہ کھولا۔

انکا مزیدکہنا تھا کہ دنیادیکھ رہی ہےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائےگئےاقدامات کوکشمیریوں نے یک لخت مستردکیا بھارت کےدانشورطبقےنےبھی مودی کی کشمیرپالیسی کوناکامی قراردیا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ 5اگست کےبھارتی اقدامات کوکشمیریوں نےتسلیم نہیں کیا بھارتی اقدامات غیرقانونی تھےکشمیرکی صورتحال مزید الجھ گئی بی جےپی حکومت کےبعد سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ کیا سلامتی کونسل میں5اگست کےبعد5بارمسئلہ کشمیرزیربحث آیا۔

انھوں نےکہا کہ مودی حکومت کے اس اقدام نے خطے کا امن متاثر کیا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نےمقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمباحثہ ہوا مقبوضہ کشمیرمیں جاری لاک ڈاؤن پریورپی پارلیمنٹیرینزنےبھی تشویش کااظہارکیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کےانسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے امتیازی شہری قوانین پرعالمی انسانی حقوق کےادارےنےبھارتی سپریم کورٹ  سےرجوع کیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay