سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانےکےلیےاقدامات کرے،شبلی فراز

اسلام آباد :  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم چاہتےہیں کہ ادارےآزادہوں،خود فیصلےکریں صدارتی ریفرنس کامطلب یہ ہی تھاکہ اقدامات کیےجائیں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شفاف سینیٹ الیکشن کےلیےالیکشن کمیشن اقدامات کرے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے آنے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے تاریخی ہے ہم نظریےکی جنگ لڑرہےہیں ہم چاہتےہیں کہ ادارےآزادہوں،خود فیصلےکریں صدارتی ریفرنس کامطلب یہ ہی تھاکہ اقدامات کیےجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمیشہ سے پیسے کا استعمال ہوتا رہا ہے پیسےسےآنےوالےاپنےذاتی مفادات کےلیےقانون سازی کرتے ہیں عوام کےلیے قانون سازی نہیں کرتے مگر تحریک انصاف تبدیلی کی علمبردار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بظاہرلگتا ہےسینیٹ کاانتخاب آرٹیکل226کےتحت ہوگا سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق الیکشن کوشفاف بنانےکےلیےٹیکنالوجی کااستعمال ہوناچاہیے الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کےاستعمال کویقینی بنائے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانےکےلیےاقدامات کرے۔ 

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کرپشن کیخلاف جنگ لڑرہی ہے تحریک انصاف شفافیت کانظریہ لیکرمیدان میں اتری تھی اپوزیشن نےہمیشہ پیسےاوردھونس کی سیاست کی ہم چاہتےہیں عوامی نمائندےعوام کاخیال رکھیں سینیٹ کاہررکن اہلیت کی بنیاد پرمنتخب ہوناچاہیے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کےنمائندےعوام کی بہتری کےلیےفیصلےکریں حفیظ شیخ قابل شخص ہیں،وہ پی ٹی آئی کےنظریےکوفروغ دےرہےہیں عوام عمران خان کوووٹ دیتےہیں امیدوارکوووٹ نہیں دیتے عوام عمران خان کو ووٹ دیں گے اورحفیظ شیخ کامیاب ہوں گے۔ 

شبلی فراز نے مزید کہا کہ کرپشن فری سوسائٹی کےلیےحکومت نےعملی اقدامات کیےہیں ماضی میں اپوزیشن کےبندےاداروں میں ہوتےتھے مگر ہماری حکومت شفافیت کےلیےاقدامات کررہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قلابازیاں کھاتی رہتی ہے ن لیگ چاہتی ہے فیصلے ان کی منشا کے مطابق ہوں مریم نواز کہتی ہیں جو فیصلہ ہمارے حق میں آئے وہ ٹھیک ہے۔

سپریم کورٹ کی رائے خوش آئند ہے،فیصل جاوید

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے خوش آئند ہے عدالت نےاپنی رائےدے دی،تفصیلی فیصلہ بھی آجائےگا ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تمام فریقین کو سناگیا عدالت نےرائےلی تھی خفیہ بیلٹ آئین یاقانون میں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی آئی،منڈیاں لگتی رہیں پہلےکروڑوں روپےخرچ کرکےووٹ خریدےجاتےتھے ووٹوں کی خریدوفروخت پرہم نے20ایم پی ایزکوفارغ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش تھی سینیٹ الیکشن شفاف ہوں شفاف انتخابات سےکرپشن پرقابوپانےمیں مددملےگی حزب اختلاف ہرسطح پراپنی کرپشن کاتحفظ چاہتی ہے اپوزیشن ضمیر کا سودا کرتی ہے وزیراعظم نےجوکرناہےاس ملک کےلیےکرنا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay