ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو1روپیہ85پیسہ اضافےکی منظوری

LPG

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو1روپیہ85پیسہ اضافےکی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو1روپیہ85پیسے کااضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اوگرا کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے بعد گھریلو استعمال کاسلنڈر21روپےمہنگاہوگیا جبکہ کمرشل استعمال سیلنڈر کی قیمت میں 84روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رواں ماہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1885اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7252روپے مقرر کی گئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay