انسداددہشتگردی عدالت نےحلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مستردکردی

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت پرفیصلہ سناتےہوئے دونوں مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مستردکردی۔

کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی 2مقدمات درخواست ضمانت پرمحفوظ  فیصلہ سنادیا عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جبکہ عدالت نے اسی کیس میں نامزد سمیر شیخ سمیت دیگر 6 ملزمان کی درخواست ضمانت ، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کیخلاف میمن گوٹھ تھانےمیں مقدمات درج ہیں جن میں حلیم عادل پرضمنی الیکشن کےدوران کارسرکارمیں مداخلت سمیت دیگرالزامات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پولیس نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay