رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سرفہرست

اسلام آباد : رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران پاکستان میں چینی سرمایہ کاری 402.8 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے۔

رپورٹ کے مطابق2020 میں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کل 117 غیر ملکی کمپنیوں میں سے زیادہ تر چینی تھیں۔ دیگر ممالک کی نسبت چین کی پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے باعث پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈ اور ہانگ کانگ نے پاکستان میں 100 ملین سے زائد مجموعی ایف ڈی آئی کر کے سات ماہ کے دوران بالترتیب 122 ملین اور 105 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جبکہ برطانیہ سے 83.8ملین ڈالر، امریکہ سے 73.5 ملین ڈالر اور مالٹا سے 60.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

تاہم اسکینڈی نیویائین ممالک سے مزید سرمایہ کاری کی بجائے 25.8 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay