الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کی رائے پرمن وعن عمل کرنےکافیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے کی رائے پرمن وعن عمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور سینیٹ کے انتخابات میں سپریم کورٹ کی رائے پر عمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے سینیٹ الیکشن ماضی کی طرح خفیہ بیلٹ پیپرکےذریعے ہوں گے وقت کم ہونےکےباعث پرانےطریقےکارکےتحت انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کوشفاف بنانےکےلیےتمام تر اقدامات کیےجائیں گے سینیٹ الیکشن کےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کرائے جاسکتے۔

مزید پڑھیں :سینیٹ انتخابات،سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے سنادی

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay