علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ آسکرز کے لئے اہل قرار، حتمی نامزدگی کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا

متعدد پاکستانی فلموں میں کردار نبھانے والے کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کی گزشتہ سال کی فلم ‘فنی بوائے’ کو فلمی دنیا کے سب سے معتبر و مقبول ایوارڈ آسکرز کی بیسٹ فلم کے ایوارڈ کی کیٹگری کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکیڈمی انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے366 اہل فلموں کی فہرست میں سے 5 یا 10  فلموں کو نامزد کرے گی۔ جس کے بعد 5 مارچ سے رائے شماری کے سلسلے کا آغاز کیا جائے گا۔ جو کہ 10 مارچ تک جاری رہے گا۔ اور 15 مارچ کو حتمی نامزدگی کا اعلان کیا جائے گا۔

اداکارعلی کاظمی نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس پیش رفت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘فنی بوائے’ کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں۔ جو کہ ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے مقبول فلمیں بنا چکی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay