
لاہور : علاقائی گیت گانے والی بین الاقوامی گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے بیٹے ساون بھی چل بسے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ساون کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
ساون سوئی گیس کے محکمے میں ملازمت کرتا تھا۔ہفتے میں ایک ادھ بار وہ میرے دفتر کا چکر ضرور لگاتا۔ہم لوک سٹوڈیو میں کچھ نئی چیزیں ریکارڈ کر رہے تھے ۔دھنیں بن چکی تھی ، ریہرسل ہوچکی تھی مگر صحت مند جسم میں موجود دل نے آواز کا گلہ دبا دیا۔خاموشی۔
— 𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟 (@Sughrasadafdr) March 2, 2021
واضح رہے کہ ان کی عمر پچاس سال تھی۔ وہ سوئی ناردرن میں ملازم بھی تھے۔ اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھے۔ ساون ریشماں سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن اور پرائیویٹ پروڈکشنز کے تحت کئی پروگرامز میں گلوکاری کر چکے ہیں۔ تاہم ان کی شریک حیات بھی ان کے ساتھ کئی پروگرامز میں گلوکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ بلبل صحرا کے نام سے شہرت پانے والی ساون کی والدہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت چکے ہیں۔ گلوکارہ ریشماں کا معروف گانا ‘لمبی جدائی’ آج بھی عوام میں مقبول ہے۔