ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 157 روپے 90 پیسے اور انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر157 روپے 85 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر اختتام پذیر ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے پر بند ہوئی ہے۔ تاہم انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 85 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay