فروری میں مرغی اور گھی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مرغی اور گھی کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہ فروری میں کوئٹہ میں چکن  کی قیمت 61 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ سب سے زیادہ مہنگی ہوئی۔ چکن کی اوسط فی کلو قیمت 272 روپے رہی۔

لاڑکانہ میں چکن کی اوسط فی کلو قیمت 56 روپے، ملتان میں 54 روپے، حیدرآباد میں 54 روپے، کراچی میں 53 روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب فروری میں گھی اوسطاً 27 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔ جبکہ پشاور اور حیدرآباد میں گھی سب سے زیادہ مہنگا ہوا۔ جہاں گھی کی اوسط قیمت 28 روپے فی کلو بڑھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay