عبدالرحمٰن غازی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کا دل جیت لیا

عبدالرحمٰن غازی کا مقبول کردار کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے بین الاقوامی فلم کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ہمراہ ‘دل دل پاکستان’ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں پاکستانی اداکار عمران عباس  نے تصاویر شیئر کرنے والی سماجی روابط کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عمران عباس نے ویڈیو کی تفصیل میں لکھا ہے کہ ‘اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے’۔

مزکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس اور جلال آل گاڑی میں ایک دوسرے کے ہمراہ سفر کے دوران دونوں  نے ہم آواز ہوکر ‘دل دل پاکستان’ گایا۔

واضح رہے کہ اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ کے فنکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے بھی پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان بھی موجود تھیں۔ جہاں ترک اداکار جلال آل نے ریما کے ہمراہ  بھی پاکستانی گیت گنگنایا۔ جسے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay