بھارتی سیاستدان ششی تھرور کا مزاح نگار اکبر چوہدری سے انوکھا مطالبہ

بھارتی سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ اور مصنف ششی تھرور نے پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور سوشل میڈیا سینسیشن اکبر چوہدری سے ایک مزاحیہ ویڈیو کی درخواست کی ہے۔

چند روز قبل پاکستانی مزاح نگار اکبر چوہدری نے بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی انگریزی سے متعلق ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی تھی۔ جو کہ سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اسے متعدد بھارتی چینلز پر بھی نشر کیا گیا۔

ششی تھرور نے خود بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اکبر چوہدری سے درخواست بھی کی کہ وہ اگلی ویڈیو وزیراعظم عمران خان کے اوپر بنائیں۔

اس ضمن میں اکبر چوہدری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل یقین نہیں تھا کہ یہ کوشش ششی تھرور تک پہنچے گی۔

تاہم واضح رہے کے پاکستانی مزاحیہ فنکار اکبر چوہدری سوشل میڈیا اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ائیرو اسپیس انجینئر بھی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay