کسان احتجاج کے مخالف اجے دیوگن پر مشتعل پنجابی کسان کی تنقید و لعنت

مقبول ترین بالی وڈ اداکار و فلم ساز اجے دیوگن کو کسان احتجاج کی حمایت نہ کرنے پر مشتعل سکھ کسان نےگھیر کر خوب لعنت و ملامت کی۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق کسان احتجاج کے حمایتی سکھ کسان نے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی گاڑی ممبئی کے معروف فلم سٹی کے گیٹ پر روک دی اور بھرپور احتجاج کیا۔ اور دوران احتجاج مشتعل کسان اجے دیوگن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلسل ویڈیو بھی بناتا رہا۔ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر مضطرب بیٹھے اجے دیوگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کے خلاف اور دشمن ہیں، یہ دیکھو جسے شرم ہی نہیں۔

احتجاجی راجدیپ سنگھ نے 15 منٹ تک روک کر رکھا۔ بعدازاں اجے دیوگن کے سیکیورٹی گارڈ کی درخواست پر سکھ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں۔ جس پر کسانوں کی جانب سے یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر ریلی بھی نکالی گئی۔ اور متعدد بالی وڈ اداکاروں کی فلموں کی پنجاب اور ہریانہ میں شوٹنگ بھی رکوائی گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay