معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کر گئے

معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ وہ  گزشتہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جو دورانِ علاج انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر سعید ہاشمی کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کی پہنچان اعلی حضرت کے کلام “لم یات نظیرک فی نظر” سے ہوئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay