سینٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو مات دے دی

اسلام آباد : سینٹ انتخابات کی جنرل نشست  پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی حاصل کرنے میں کامیاب ٹھرے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ مدمقابل ڈاکٹر حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جس کے بعد حفیظ شیخ کے پولنگ ایجنٹ کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی گئی۔ نتیجہ آنے پر حفیظ شیخ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو ان کی نشست پر جاکر مبارکباد دی۔

ووٹوں کی گنتی میں 7 ووٹ مسترد کیے گئے جس پر شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلینج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے صرف 5 ووٹ کا فرق ہے، نیتجےکوچیلنج کریں گے۔

بلوچستان سے7جنرل نشستوں کےنتائج سامنےآگئے جس پر الیکشن کمیشن کے زرائع نے ان نتائج کی تصدیق کی جس میں حکومتی اتحادکے5،اپوزیشن کے2امیدوارکامیاب ہوئے ہیں، حکمراں جماعت بی اےپی کےمنظورکاکڑ،سرفرازبگٹی، عبدالقادرآزادامیدوار،اےاین پی کےارباب عمرفاروق اور اتحادکےآغاعمراحمدزئی بھی جنرل نشست پرکامیاب ہوئے ہیں جب کہ پی ڈی ایم اتحادی بی این پی کےقاسم رونجھو،جمعیت کےمولاناعبدالغفورکامیاب ہوگئے۔

مزید براں سندھ اسمبلی سے8غیرسرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں جس میں ٹیکنوکریٹ نشست پرپیپلزپارٹی کےفاروق ایچ نائیک61ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ شیری رحمان،جام مہتاب ڈہر،سلیم مانڈوی والا،تاج حیدر اور پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان 60ووٹ لےکرکامیاب ہوئیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی امیدوارسیف اللہ ابڑو57ووٹ، ایم کیوایم پاکستان کی خالدہ اطیب57ووٹ لےکر کامیاب ہوئیں۔ متحدہ اپوزیشن کے 65اور پیپلزپارٹی کے 99ارکان ہیں جس میں خواتین کی نشستوں پرپیپلزپارٹی کی2امیدواروں کو7ووٹ زیادہ ملے اور متحدہ اپوزیشن کی خالدہ اطیب کو6ووٹ کم ملے۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں ووٹنگ کاعمل مکمل ہونے کے بعد  خیبرپختونخوااسمبلی سےاقلیتی نشست کاپہلانتیجہ موصول ہوگیا ہے جس میں گردیب سنگھ103ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواسمبلی میں145ارکان نےووٹ کاسٹ کیے ہیں۔

جبکہ قومی اسمبلی میں7ووٹ الگ کردیےگئے ذرائع کے مطابق ان 7ووٹ مستردہونےکاامکان ہے۔اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ان 7 ووٹوں میں وزیراعظم عمران خان کا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay