ایم کیو ایم کا وفد 2 بجے وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد : ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کے بعد ایم کیوایم نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی۔ اور بعدازاں ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات رکھے گا۔

اطلاعت کے مطابق جی ڈی اے وفد کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات ایم کیوایم نےجی ڈی اے ارکان کا ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ تاہم جی ڈی اے نے ناانصافی ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وجہ سے پی ٹی آئی اور آپ 2 2 نشستیں جیتے ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کیخلاف کوئی بغاوت نہیں کی ہے۔ نہ ہمارا کوئی ممبر ٹوٹا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج شام ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کرے گا۔ جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی جام کمال کے ہمراہ ہوں گے۔ اور صادق سنجرانی کی حمایت کی درخواست کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay