سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑگیا

کراچی : جی ڈی اے کو ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی ارکان کے نام سامنے آنے سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑگیا۔

جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے 6 ارکان سندھ اسمبلی پر شک کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزیراعظم سے باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیز پی ٹی آئی کے 7 ایم پی ایز کے نام ارسال کیے گئے ہیں۔ خط کے مطابق 7 پی ٹی آئی ارکان میں سے 6 نے ووٹ نہیں دیا۔ جن میں رابستان خان، عمر عماری، دیوان سچل، عباس جعفری، شبیر قریشی شامل ہیں۔ جی ڈی اے کے مطابق بلاول غفار اور دیوان سچل میں 6 ارکان نے ووٹ دیا ہے۔

جی ڈی اے کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جماعت میں کالی بھیڑوں کی تحقیقات کرکے بے ضمیروں کا بتایا جائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay