اپوزیشن کی وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا حصہ نہ بننے کی تجویز، ذرائع

اپوزیشن کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا حصہ نہیں بنا جائے۔

ذرائع کے مطابق تجویز مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دی گئی ہے۔ جس سے پھر پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے اتفاق کیا۔ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے سامنے بھی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو لینے دیں۔ ہمیں اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ وزیراعظم اپنے ممبران کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اکثریت خود ثابت کریں۔

تجویز میں مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بائیکاٹ کرے تو امکان ہے پی ٹی آئی کے کچھ ارکان حصہ نہ بنیں۔ عمران خان اعتماد کھوچکے ہیں۔ دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ایک ڈرامہ ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay