اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ، کورونا کے باعث مزید 2 تعلیمی ادارے سیل

اسلام آباد :  دارالخلافہ میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے کے سبب تعلیمی ادارے سیل کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے ضلعی حکام نے کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید 2 تعلیمی ادارے سیل کردیے ہیں۔ جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر آئی ٹین ون اور ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف سیون تھری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث گزشتہ سال سے بند تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا گیا تھا۔ جس کے بعد یکم مارچ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معمول کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay