پاکستان بازار حصص میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس میں 50 پوائنٹس کی کمی

pakistan-stock-exchange

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےدوران مندی کا رحجان رہا کے ایس ای 100انڈیکس میں 50 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار 227 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔  

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےدوران مندی کا رحجان رہا کے ایس ای100انڈیکس میں 50 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 227 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

کاروبارمیں منفی رحجان کے سبب سرمایہ کارگھبراہٹ کاشکارہوگئے اورشیئرزکی فروخت کارجحان غالب آگیا جبکہ وقفےوقفےسےشیئرزکی خریداری بھی دیکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 507پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 400 پوائنٹس پر موجود تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay